ڈسکہ :کنڈن سیان تا بھولا موسیٰ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 ڈسکہ :کنڈن سیان تا بھولا موسیٰ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ڈسکہ (نامہ نگار )تحصیل ڈسکہ کے علاقہ کنڈن سیان تا بھولا موسیٰ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سینکڑوں طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔۔۔

سکول و کالجز جانے میں دشواری کا سامنا،مقامی انتظامیہ اورمنتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث کنڈن سیان تا بھولا موسیٰ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے سڑک پر پڑے گہرے گڑھے حالیہ بارشوں سے دلدل کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ونجی سکولوں کے سینکڑوں طلباء و طالبات اور مسافروں کا گزرنا محال ہو گیا ہے ، موٹر سائیکل سواروں کا پھسلنا اور حادثات معمول بن گئے ہیں، ہر جنرل الیکشن سے قبل اس کی از سرنو تعمیر کے نام پر ووٹ حاصل کئے گئے لیکن منتخب ہونے کے بعد سب دعوے ماضی کا حصہ بن گئے اور حلقہ کے عوام سے مسلسل سوتیلی ماں جیسا سلوک برتا جا رہا ہے ، منتخب عوامی نمائندوں کی ترقیاتی کاموں میں عدم دلچسپی کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق سے کنڈن سیان تا بھولا موسیٰ سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں