ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد نور میں کھلی کچہری

ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد نور میں کھلی کچہری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد نور چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی،کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی و دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ڈی پی او عبداﷲاحمد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی،ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈی پی او چنیوٹ نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمدؐکی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ،شہری معاشرتی واخلاقی برائیوں ، جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں،شہریوں کی شکایات پر ان کی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے گفتگو میں کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔شہری کسی بھی مسئلے ،پریشانی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق ڈی پی او چنیوٹ کے نمبر 0323-7543444پر دے سکتے ہیں۔دریں اثنا سرکل ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوزنے بھی اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہریاں لگائیں اور لوگوں کے مسائل سنے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں