مختلف حادثات میں دو بچوں اور خاتون سمیت 8افراد جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں دو بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ناظم آباد ایک نمبر انڈر بائی پاس کے قریب حادثے میں رکشا میں سوار 10 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔
پاور ہاؤس چورنگی پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 60 سالہ انیس علی جاں بحق ہوگیا،سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 37 سالہ ساجد بلوچ جاں بحق ہوگیا، نیو ایم اے جناح روڈپر ٹریفک حادثے میں 58 سالہ سفر محمد جان سے گیا ۔رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب گاڑی کی ٹکر سے25 سالہ عدنان جاں بحق ہوگیا،کورنگی میںکرنٹ لگنے سے مصطفی جاں بحق ہوگیا۔