پولیو کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو اجلاس کی صدارت کے دوران سندھ میں پولیو کے سات کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔۔
اور صوبے سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔اجلاس جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال سندھ میں پولیو کے 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے وزیرصحت عذرا فضل پیچوہو اور وزیر بلدیات سعید غنی کو ہدایت کی کہ مقامی منتخب نمائندوں کی مدد سے پولیو مہم کو مضبوط بنائیں تاکہ قطرے پلانے سے انکار کے واقعات کا سدباب کیا جا سکے ۔