پٹرول پمپس خالی کرانے کیخلاف درخواستیں منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس جواد اکبرسروانہ پرمشتمل ڈویژن بینچ نے جناح ٹرمینل اور شارع فیصل پر پٹرول پمپس خالی کرانے کیخلاف پی ایس او اور عبد الوہاب کی درخواستیں منظور کرلیں۔
درخواست گز اروں کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ سول ایوی ایشن کے غیر قانونی اقدام سے درجنوں لوگ بے روزگار ہونگے ۔ سول ایوی ایشن نے اختیارات کا غلط استعمال کیاہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سول ایوی ایشن کے پاس درخواست گزاروں کو ہٹانے کا اختیار نہیں۔ اگر درخواست گزاروں کی لیزختم بھی ہوگئی ہے تو انہیں بطورکرایہ دار ٹریٹ کیا جائے ۔