عوام کل الاقصیٰ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں،منعم ظفر
کراچی(آن لائن)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اہل کراچی جماعت اسلامی کے تحت 6اکتوبر کو 3بجے سہ پہر ‘‘الاقصی ملین مارچ ’’میں بھرپور شرکت کریں اوراپنی فیملی کے ہمراہ شاہراہ فیصل پہنچیں ۔۔
ہم اہل غزہ و فلسطین اور لبنان کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایمانی قوت اور صبر سے ثابت کردیا ہے کہ جنگیں ایمان اور جذبہ جہاد سے لڑی جاتی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت غزہ پر اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی وجارحیت کے ایک سال پورے ہونے ، لبنان پر حملے اور اہل غزہ وفلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 6اکتوبر کو ہونے والے‘‘الاقصی ملین مارچ ’’کے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔