میئر کی بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کرنیکی ہدایت

میئر کی بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈرنگ اور اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹھیکے حاصل کرنے والی کمپنیز کو تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

پہلے فیز میں شہر کی 33 سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ شہر کی مختلف سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے ، تمام کمپنیز کو واضح ہدایت کردی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری میٹریل استعمال نہیں ہونا چا ہیے ، بصورت دیگر اس کی ذمہ دار کمپنی کو فوری بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر قائد کے انفرااسٹرکچر کو جلد از جلد بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں