چنیوٹ:مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم زخمی

چنیوٹ:مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں  کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم زخمی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں اے ایس آئی عنصر عباس دیگر اہلکاروں کے ہمراہ زیرحراست ملزم محمد علی کو لے جا رہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی ،پولیس نے  جوابی کارروائی کی تاہم ساتھیوں کی فائرنگ سے  محمد علی زخمی ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ، گرفتار ملزم27مقدمات میں ملوث ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں