پیر محل :انتظامیہ کی غفلت، سٹریٹ لائٹس بند ، شہری پریشان

 پیر محل :انتظامیہ کی غفلت، سٹریٹ لائٹس بند ، شہری پریشان

پیرمحل (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی پیرمحل انتظامیہ کی غفلت یالاپرواہی پورے شہر کی سٹریٹ لائٹس بند ،غیر آبادی والے علاقے میں سٹریٹ لائٹس فعال، چوروں ڈاکوؤں کی موجیں۔

تفصیلات کے مطابق پیرمحل شہر میں سٹریٹ لائٹس کا وسیع تر نظام موجود ہے مگر میونسپل کمیٹی نتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث رات کے وقت شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے جبکہ ہاوسنگ کالونی روڈ،کمالیہ روڈ اے سی آفس کے قریب جہاں سرے سے آبادی ہی موجود نہیں وہاں سٹریٹ لائٹس دن کو بھی روشن رہتی ہیں لیکن آبادی والے علاقوں میں رات کوبھی یہ لائٹس بندرہتی ہیں ، سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر کی سٹریٹ لائٹس چالو کی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں