ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲخان کا صبح سویرے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، ڈپٹی کمشنر نے انتظامی و طبی امور پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر مختلف وارڈ ز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے علاج معالجہ کی سہولتوں اور ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت ڈائلیسز، کارڈیالوجی، چلڈرن،آوٹ ڈور ،جنرل و دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر احمد خان و دیگر انتظامی امور کے افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس و دیگر ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و سٹاف کی مکمل حاضری ، مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ پر ذمہ دارانہ توجہ ہونی چاہیے ،پنجاب حکومت کے وسیع تر طبی اقدامات کے ثمرات مریضوں تک پہنچانے کے لئے پورے جذبے اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی وتشخیصی سہولیات کی فراہمی کے وسیع منصوبوں پر عمل پیرا ہے ، ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو بھی ہمہ وقت بہتر بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں