بلھے شاہ ہسپتال مسائل کا گڑھ بن گیا:ینگ ڈاکٹرز
قصور (خبرنگار) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور کی قیادت نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال مسائل کا گڑھ بن گیا۔
ایک طرف ادویات سے لیکر مریضوں کی بنیادی سہولیات کا فقدان تو دوسری طرف آئے روز بجلی کی بندش نے مریضوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور عملہ کو بھی پریشان کر دیا ۔ وائی ڈی اے کے سرپرست ڈاکٹر فراز نے بتایا تمام تر ادائیگیوں کے باوجود ہسپتال میں ایکسپریس لائن اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ایک خواب بن چکی ہے ۔