ایلی ویٹیڈ وے ،6ارب کی زمین پر قبضوں کاانکشاف

 ایلی ویٹیڈ وے ،6ارب کی زمین پر قبضوں کاانکشاف

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے کی نئی انتظامیہ بھی ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے پر خاموش،منصوبے کی تعمیر کے لیے کی گئی سوا چھ ارب روپے کی اراضی پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے ، ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کے ایکوائر موضع جات سے مٹی چوری کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق منصوبے کے لیے گلبرگ مین بلیوارڈ سے موٹر وے پل تک 870 کنال اراضی پر قبضہ ہوچکا ہے ، موضع اچھرہ ،موضع مزنگ ، موضع نواں کوٹ، موضع شیراکوٹ ،موضع نوناریاں، موضع پدرو کی 870 کنال اراضی 2015 میں ایکوائر کی گئی، 2015 میں اراضی کا ایوارڈ سنانے اور سوا چھ ارب روپے کی ادائیگی کرکے منصوبہ بند کر دیا گیا،ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کے ایکوائر موضع جات سے مٹی چوری کے واقعات رونما ہورہے جبکہ ایکسپریس وے کے بیشتر موضع جات پر دوبارہ پختہ تعمیرات ہوچکی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں