انسداد سموگ اقدامات: جدید آلات خریدنے کافیصلہ

انسداد سموگ اقدامات: جدید آلات خریدنے کافیصلہ

لاہور (عمران اکبر)پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ کی بڑی وجہ قرار، کمشنرز /ڈپٹی کمشنرز کو کارروائیاں تیز اور آلات خریدنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ کرلیا ۔دستاویزات کے مطابق چالیس کروڑ کی لاگت سے 80پورٹیبل آٹوموبائل ایمیشن اینالائزر خریدے جائیں ،ٹیموں کے پاس دھویں کا اخراج چیک کرنے کیلئے آلات موجود نہیں،ٹیمیں صرف نظرآنیوالے دھویں سے خطرناک گیسوں کے اخراج کا اندازہ لگا کر کارروائی کرتی ہیں، گاڑیوں سے نکلنے والی اور نظر نہ آنے والی گیسز کی نشاندہی بھی جا سکے گی،نظر نہ آنے والی خطرناک گیسز کے اخراج پر بھی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ،محکمہ فنانس نے جدید آلات کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں