چنیوٹ میں مجلس وحدت المسلمین کی اسرائیل کیخلاف ریلی

چنیوٹ میں مجلس وحدت المسلمین کی اسرائیل کیخلاف ریلی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مجلس وحدت المسلمین چنیوٹ کے زیر اہتمام اسرائیل کے خلاف شہدائے قدس ریلی نکالی گئی۔ جامع مسجد صاحب الزمان سے شروع ریلی ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

 ریلی میں مرد ،خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی بربریت کیخلاف نعرے درج تھے ۔ شرکاء نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کیخلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراﷲ کی شہادت سے ہمیں نیا جوش و جذبہ ملا،ہم شہدائے قدس کے راستے کو اپناتے ہوئے ظلم و بربریت کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہحسن نصراﷲسمیت دیگررہنماؤں کی شہادت پر مغربی ممالک کی خاموش شرمناک ہے ، ہم فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں