ڈینگی سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ،ملک مختار احمد بھرتھ

 ڈینگی سے بچاؤ کے لیے وزارت  صحت تمام ضروری اقدامات اٹھا  رہی ہے ،ملک مختار احمد بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار )وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 اس سلسلہ میں ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے حکام ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے پہلے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام اس سے محفوظ رہ سکیں وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنے سے احتیاط کریں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں پانی کھڑا ہونے والی جگہوں پر فوری مچھر مار سپرے کرایا جائے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ جسم میں درد اور بخار کی صورت میں فوری چیک اپ کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں