گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کے طلبا کا احتجاج، ٹریفک جام

 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کے طلبا کا احتجاج، ٹریفک جام

بھیرہ(نامہ نگار )گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے طلباء نے کالج ہال میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ ادائیگی سنٹر کو منتقل نہ کرنے پر تحصیل کمپلیکس بھیرہ کے سامنے احتجاج کیا ۔

جس سے ملکوال روڈ بلاک ہوگئی، طلبا کا کہنا ہے کہ کالج میں قائم سنٹر سے ہماری تعلیم متاثر ہو رہی ہے کیونکہ سنٹر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مستحق خواتین رقم کی وصولی کے لیے جمع ہو جاتی ہیں اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل پولیس افیسر محمد مظہر فاروق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جس پر طلباء نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول لیا کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صرف چند دن کے لیے عارضی طور پر کالج ہال میں سنٹر قائم کرنے کا کہا تھا مگر سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ادائیگی سنٹر کو دوسری جگہ منتقل نہیں کیا گیا خواتین کے شور شرابہ اور رش سے طلباء کو پڑھائی میں بھی مشکلات ہیں اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر سب ڈویژنل پولیس افیسر محمد مظہر فاروق کالج پرنسپل پروفیسر ریاض حسین عامر اور طلباء نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں انتظامیہ نے یقین دلایا کہ سنٹر کو جلد ہی کسی اور جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں