سیکرٹری لائیو سٹاک کا دورہ شیخوپورہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی نے کہا پنجا ب حکومت نے تاریخ میں پہلی بار لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کیلئے 19 ارب سے زائد کے فنڈز مختص کئے ، غریب،بیوہ، مطلقہ خواتین میں11ہزار گائیں اور بھینسیں تقسیم کی جائیں گی ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے لائیوسٹاک آفس شیخوپورہ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے دفتر کے احاطہ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا،انہوں نے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔