خراب سنگل فیز میٹرز کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے متجاوز

خراب سنگل فیز میٹرز کی تعداد  ایک لاکھ 10 ہزار سے متجاوز

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )خراب سنگل فیز میٹرز کی تعداد ایک لاکھ 10ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں ہزار سے زائد خراب تھری فیز میٹرز بھی تبدیل نہ ہوسکے ،50 ہزار سے زائد صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود میٹرز نہ لگ سکے ،لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے بروقت میٹرز کی خریداری کو ممکن نہ بنایا جاسکا، خراب میٹرز تبدیل نہ ہونے کے باعث متعدد صارفین کو گزشتہ 3 ماہ سے ایوریج بلنگ ہونے لگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں