غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون،21سیل

غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون،21سیل

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی اورڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی سخت ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر سر فراز ہاشمی کا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری۔

 ایک ہی دن میں 21 غیر قانونی پٹرول پمپس کو سیل کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے ہدایت کر دی گئی ۔سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف جاری کارروائیوں کی رپورٹ مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر غیر قانونی پیٹرول پمپس اور ایجنسیوں کے خلاف بلا امتیاز اور بلاتعطل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں