ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا پٹرولنگ پوسٹ کچہ گجرات کا دورہ

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا  پٹرولنگ پوسٹ کچہ گجرات کا دورہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے پٹرولنگ پوسٹ کچہ گجرات کا دورہ کیادوران وزٹ چیک پوسٹ پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اور موجود نفری کو ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کے متعلق بریف کیا اور مناسب ہدایات دیں میانوالی پولیس امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے بعدازاں ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا وزٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں