پرنٹنگ میں تاخیر‘ ہزاروں شہری پاسپورٹ کیلئے خوار

پرنٹنگ میں تاخیر‘ ہزاروں شہری پاسپورٹ کیلئے خوار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے واحد پاسپورٹ آفس اور نادرا ایگزیکٹو پاسپورٹ سنٹر میں ہزاروں پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا۔۔۔

 اسلام آباد میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ بروقت نہ ہونے سے مرد وخواتین سائلین خوار ہونے لگے اور بیشتر کے بیرون ممالک ویزے بھی متاثر ہونے لگے؛ گوجرانوالہ کے واحد پاسپورٹ آفس میں گزشتہ دو ماہ کے دوران10ہزار سے زائد شہریوں نے پاسپورٹ کے اجراء اور تجدید کیلئے درخواستیں جمع کروائی تھیں متعدد نے بیرون ممالک روزگار اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے نارمل اور ارجنٹ فیسوں کے ساتھ درخواستیں جمع کروائی تھیں جنہیں ایک سے دو ماہ کا ٹائم دیا گیا تھا گوجرانوالہ میں ان درخواستوں پر عمل درآمد کرکے پاسپورٹ کے اجرا کیلئے ریکارڈ اسلام آباد بھجوایا گیااس کے علاوہ نادرا ایگزیکٹو پاسپورٹ سنٹر میں بھی شہریوں نے بھاری فیسیں اورارجنٹ فیسوں کے ساتھ درخواستیں جمع کرائیں مگر پرنٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا جسکے باعث ہزاروں شہریوں کے پاسپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئے اور شہری پاسپورٹ کے حصول کیلئے روزانہ چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں