دھرنے میں ہزاروں افراد شر کت کرینگے ،امیر جماعت اسلامی راولپنڈی

 دھرنے میں ہزاروں افراد شر کت  کرینگے ،امیر جماعت اسلامی راولپنڈی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ بے تحاشا مہنگائی , بجلی کے بلوں میں ناروا اضافے اور اشیائے ضروریہ پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی جس میں ہزاروں افراد شر کت کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائب امرا ضلع کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس اجلاس میں 12 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور روڈ میپ تیار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں