سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا ئیں ، کمشنر راولپنڈی

  سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا ئیں ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئرعامر خٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا نے گزشتہ روز چکوال کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنرقراۃ العین ملک اور ڈی پی اوکیپٹن (ر) واحد محمود کے ہمراہ شہر میں امام بارگا ہوں کا دورہ کر کے سکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس امر کی تاکید کی کہ مکمل ویجیلنس کے تحت سکیور ٹی کے فول پروف انتظاما ت کیے جا ئیں ۔ انہوں نے محرم روٹ کے آغاز سے اختتام تک معائنہ کر کے سکیور ٹی ، صفائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ بھی لیااور محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جلوس و مجالس کے منتظمین کے مابین ہمہ و قت رابطہ برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں