جناح ہسپتال :آلات کوجراثیم سے پاک کرنیوالی مشینیں خراب

جناح ہسپتال :آلات کوجراثیم سے پاک کرنیوالی مشینیں خراب

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے جناح ہسپتال کے سرجیکل آلات کو سٹرلائزڈ کرنے والی مشینیں بھی خراب ہوگئیں۔

آپریشنز میں استعمال ہونے والے جراحی آلات سٹرلائزڈ کیے بغیر ہی استعمال ہونے لگے ،جراحی آلات سٹرلائزڈ نہ ہونے سے مریضوں میں جراثیم منتقل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ۔جراحی آلات کو دھونے والی مشینیں خراب ہونے کے باعث مریضوں کی مختلف بیماریوں کے جراثیم اور وائرس ایک دوسرے کو منتقل ہونے لگے جس سے ہسپتال کی انتظامیہ لا علم دکھائی دے رہی ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ جراحی آلات اور برن سنٹر کے آلات کی سٹرلائزڈ مشینیوں کا مسئلہ ہے ، مشینوں کی خرابی پر فوری میٹنگ بلا لی ہے ، میٹنگ میں مشینوں کی خرابی،مرمت اور فنڈز سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔جلد ہی فنڈز جاری کرکے مشینوں کو دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں