میٹرو بس کے صفائی ورکرز 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم

میٹرو بس کے صفائی ورکرز  2 ماہ سے تنخواہ سے محروم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)میٹرو بس کے صفائی ورکرز کو دو ماہ کی تنخواہ کب ملے گی، گزشتہ روز احتجاج کے بعد صفائی ورکرز اور نجی کمپنی ایس ای ایم سی کے درمیان معاہدہ طے۔۔۔

 سٹامپ پیپر پر دونوں فریقین کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر معاہدہ ہوا، میٹرو بس پر کام کرنے والے 1600 صفائی ورکرز کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، مئی 2024 کی تنخواہ سٹاف کو 12 جولائی شام چھ بجے تک منتقل ہوگی، جون کی تنخواہ 20 سے 25 جولائی کے درمیان ملازمین کو ادا ہوگی، ڈیڈ لائن پر تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین کی جانب سے دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں