عالمی بینک کا رورل سپورٹ پروگرام ٹو شروع کرنے کا عندیہ

عالمی بینک کا رورل سپورٹ پروگرام ٹو شروع کرنے کا عندیہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ساتھ ورلڈ بینک کے وفد نے سینئر واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن سپیشلسٹ محمد فرحان اللہ سمیع کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پنجاب دیہی دیرپا واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ (پی آر ایس ڈبلیو ایس ایس پی) میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے وفد کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کے مختلف منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آر ایس ڈبلیو ایس ایس پی ورلڈ بینک کا بہت اچھا منصوبہ ہے جس کے تحت پنجاب کی 16 تحصیلوں کے 200 دیہات کو تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ورلڈ بینک کے وفد کے سربراہ فرحان اللہ سمیع نے پنجاب حکومت کے زیر نگرانی پی آر ایس ڈبلیو ایس ایس پی پائلٹ پروگرام کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے عالمی بینک کی جانب سے مستقبل میں پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ٹو شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کی زیادہ آبادی کو فائدہ پہنچانے کی بات سے متفق ہوں۔ اس حوالے سے تجاویز ورلڈ بینک کے بورڈ کو بھجوائیں گے، حتمی فیصلہ وہی کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں