توہین عدالت کی درخواست:آئی جی ودیگر افسر وں سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست:آئی  جی ودیگر افسر وں سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

 پنجاب حکومت کے وکیل نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کیسوں کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، پولیس نے کیسوں مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹک کے تھانہ حضرو میں درج ایف آئی آر سے درخواست ڈسچارج کردیا گیا ہے ،حیرانگی اس وقت ہوئی جب پراسیکیوٹر نے عدالت سے گرفتاری کی استدعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں