دکاندار سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد سے گریزاں

دکاندار سرکاری ریٹ لسٹوں  پر عملدرآمد سے گریزاں

لاہور(کامرس رپورٹر)اشیائے خورونوش کی سرکاری ریٹ لسٹیں عوام و دکاندار دونوں کیلئے درد سر بن گئیں،روٹین میں جاری ہونے والے نرخناموں پر کوئی دکاندار عمل کرنے پر تیار نہیں۔

منڈی سے شہر کے مختلف علاقوں تک سبزیوں کی نقل و حمل کے اخراجات کے باعث ہر دکاندار من مانے ریٹس وصول کرنے لگا۔ذرائع کے مطابق نرخ ناموں میں اشیا کے ریٹس مہنگائی کم دکھانے کیلئے کم رکھے جاتے ہیں۔ہول سیل اور پرچون کے نرخ نامے الگ مگر سبزیاں،پھل خصوصاً مہنگے دئیے جاتے ہیں، ہر جگہ قیمتیں الگ الگ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں