22 ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کی بحالی کی سمری مسترد

22 ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کی بحالی کی سمری مسترد

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے لاہور میں 22چوکنگ پوائنٹس کی بحالی کی سمری مسترد کر دی۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ٹیپا سمری کو مسترد کیا گیا۔

منصوبہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے شہر کی ٹریفک روانی میں رکاوٹ حائل کرنے والے 22پوائنٹس کی درستگی کو ایک سال کے لئے فائل میں بند کر دیا۔ٹیپا نے پنجاب حکومت کو 3 ارب روپے کی رقم دینے کی استدعا کی تھی۔اڈا پلاٹ گول چکر، الجنت چوک ٹاؤن شپ،جمال چوک جوہر ٹاؤن، خیابان امین، ویلنشیا ٹاؤن، باگڑیاں چوک گرین ٹاؤن ،لاہور ہوٹل چوک،ریلوے سٹیشن، علی چوک و غازی چوک کالج روڈ ، لیاقت چوک سبزہ زار ، ایم ایم عالم روڈ ،نقشہ سٹاپ وحدت روڈ ،کچی کوٹھی رائیونڈ ، ملتان چونگی ملتان روڈ، صدر گول چکر، منٹگمری چوک ،بٹ چوک کالج روڈ ،گرین ایپل چوک جوہر ٹاؤن، مرغزار چوک ،بسم اللہ چوک عبدالستار ایدھی روڈ پر بھی ٹریفک روانی کو آئندہ سال کیا جائے گا۔شہر کے 22پوائنٹس کی ٹریفک انجینئرنگ نہ ہونے سے ٹریفک کا جام رہنا معمول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں