میٹرو پولیٹن :ملازمین کا ایڈمنسٹریٹر آفس کے باہر دھرنا

میٹرو پولیٹن :ملازمین کا ایڈمنسٹریٹر آفس کے باہر دھرنا

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ہزاروں ملازمین و پنشنرز کو ادائیگیاں نہ ہونے کا معاملہ،میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔۔۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے محکمے کے خلاف نعرے بازی کی ،پنشنرز بھی احتجاج میں شامل ہو گئے ،ٹاؤن ہال سمیت لاہور کے نو زونل دفاتر میں ملازمین کے احتجاج سے کام ٹھپ ہو گیا،مستقل ڈائریکٹر آڈٹ کی تعیناتی نہ ہونے سے دفتری مالی معاملات بری طرح متاثر ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جون کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی۔ آپریشنل معاملات کے لیے چیک سائن نہ ہونے سے واجبات کی ادائیگی،تنخواہیں، پنشنز رکی ہوئی ہیں۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی باعث احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔بلدیہ عظمیٰ کے پانچ ہزار ملازمین کی جون کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔دس ہزار پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی بھی التوا کا شکار ۔ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنرز کو پنشن ہر ماہ کی یکم کو ادا کی جاتی تھیں۔ٹاؤن ہال سمیت لاہور کے نو زونل دفاتر کے ملازمین دھرنے میں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر آڈٹ کی مستقل تعیناتی پر مالی معاملات پھر سے بحال ہونگے ۔جلد ڈائریکٹر آڈٹ کی تعیناتی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں