پنجاب یونیورسٹی:فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی:فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے مختلف فیسوں میں اضافہ کردیا۔ سینڈیکیٹ منظوری کے بعد فیسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 21370 سے بڑھا کر 25640 ،فیصلوں پر نظر ثانی کی فیس 3500 سے 4100 ،ڈگری حاصل کرنے کی فیس 3600 سے 6000 ،رجسٹریشن فیس 6200 سے بڑھا کر 7440 ،بی اے /ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس فی امتحانی فیس 8180 سے 9820 ،بی اے /ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس فی امتحانی فیس 9450 سے 11340 ،بی ایس سی فزیوتھراپی، میڈیکل لیبارٹری فیس 11030 سے 13240 ،ایم بی بی ایس فارم ڈی 17230 سے 20640 ،ایم ڈی، ایم ڈی ایس، ایم ایس پارٹ ٹو 47350 سے 56820 کردی گئی ،فیصلے کیخلاف اپیل کی فیس 3590 مقرر،سنٹر کی تبدیلی فیس 4500 سے 5500 ،پریکٹیکل امتحان کی تاریخ تبدیل کرانے کی فیس 2450 سے 2940 ،ری چیکنگ فیس 2200 سے 2640 ،ڈکلیریشن تصحیح فیس 8000 سے 9600 ،مائیگریشن فیس 3250 سے 3900 کر دی گئی ہے ،خزانہ دار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں