ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں جاری اصلاحات کا جائزہ

ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ  میں جاری اصلاحات کا جائزہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس ہوا جس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں جاری ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے رہائشی نقشوں کی منظوری کا عمل جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔ بلڈنگ پلان کو آن لائن کرنے کے عمل کا ٹیسٹ رن کر لیا گیا، شہریوں کے لئے جلد کھول دیا جائے گا۔ اجلاس میں غیر قانونی کمرشل استعمال کرنے والوں کوبھاری جرمانے کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ رواں مالی سال 21 ارب کا ریونیو اکٹھا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں