الیکشن کمیشن نے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں:خرم نواز گنڈاپور
لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا آئینی کردار سوالیہ ہو گیا۔
فیصلے سے واضح ہو گیا کہ الیکشن کمیشن نے بحران کم کرنے کی بجائے اسے مزید گہرا کیا۔اکثریتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔