تمام آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے :جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا تمام آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے اور معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔آئی پی پیز میں 52فیصد حصہ حکومت کا اپنا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز لاہور اور قصور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا دھرنے میں تمام محب وطن لوگوں اور جماعتوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔25 کروڑ عوام پربجلی کے بل بم بن گئے ، عوام بلوں کی ادائیگی کے لیے گھر کی اشیا اور خواتین زیور فروخت کر رہی ہیں، پٹرول، گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔