ایل ڈی اے : پراپرٹی ٹرانسفر کیسز، مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن
لاہور (شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے میں پراپرٹی ٹرانسفر کے آنے والے کیسز میںمبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے ، ڈی این ایف بی پیز نے ایل ڈی اے پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔
ڈی این ایف بی پی نے راپرٹی ٹرانسفر کیسز کی انسپکشن کی، مبینہ طور پر پیسوں کی تفصیلات سے متعلق پرفارماز کو نظر انداز کیا گیا ۔ روزنامہ دنیا کو موصول دستاویزات کے مطابق ڈیزیگنیٹڈ نان فنانشل بزنس اور پروفیشن نے مشکوک ٹرانزیکشن ہونے پر ایل ڈی اے پر جرمانہ کر دیا، ڈی این ایف بی پی نے دو مئی 2024 کو ایل ڈی اے پر ایک کروڑ ، یکم مارچ 2023 کو بھی مشکوک ٹرانزیکشن پر پچاس لاکھ ، پراپرٹی ٹرانسفر میں مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق معلومات حاصل نہ کرنے پر بیس لاکھ ، آف سائٹ مانیٹرنگ پرفارما فل نہ کرنے پر دس لاکھ، ایم ایل / ٹی ایف کی ڈاکومنٹیشن نہ کرنے پر بیس لاکھ ، پراپرٹی ٹرانسفر کے وقت سورس آف انکم سے متعلق نہ جاننے پر 35 لاکھ ، کلائنٹ کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر پندرہ لاکھ روپے جرمانہ کیا ، ایل ڈی اے نے جرمانہ عائد کرنے کیخلاف اپیل کر دی۔