ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں سپیشل آپریشن کا آغاز
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں سپیشل آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے آپریشن ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیا۔
صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ملک شاپس، ڈیری یونٹس، ملک سپلائرز اور دودھ بردار گاڑیوں کی سیمپلنگ کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز، زونل ڈائریکٹرز اور تمام ضلعی افسران کو نئی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ شہر کے داخلی راستے پر ناکہ بندی اور شاپس اور ملک کولیکشن سنٹرز کی ملک سیمپلنگ کا آغازکیا گیا ہے۔