ڈکیتی کاڈراپ سین، کالر ہی ملزم نکلا

ڈکیتی کاڈراپ سین، کالر ہی ملزم نکلا

لاہور(کرائم رپورٹر)برکی میں 2 لاکھ 17 ہزار کی رابری کی کال کا ڈراپ سین ہوگیا۔ سفیان کالر ہی روڈ رابری کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم سفیان رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

ملزم نے 02 لاکھ 17 ہزار کی رقم خورد برد کرنے کے لیے رابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھا۔ ملزم نے کسی کو سکریپ دینے کے لیے 2 لاکھ 17 ہزار روپے لیے تھے، ملزم نے شہری کے پیسے ہڑپنے کے لیے پلاننگ کے تحت روڈ رابری کا ڈرامہ کیا،رابری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم سفیان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں