قصور شہر اور گردونواح میں اتائیوں کے ڈیرے
قصور(خبرنگار)محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی مبینہ غفلت کے باعث قصور شہر اور گردونواح میں اتائیوں نے ڈیرے جما لئے ۔
کئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے گھروں میں ہی نام نہاد ہسپتال بنا رکھے ہیں جن میں سے زیادہ تر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔ ضلع بھر میں غیرمعیاری ، نشہ آور اورممنوعہ ادویات کی فروحت ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا اتائیوں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل لیبارٹریز کا خاتمہ کر ایا جائے ۔