تھانہ شہزاد ٹا ؤن کے علاقہ سے 2 راہزن گرفتار،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزموں کو گرفتار کرکے قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔
ملزمان کی شناخت نو شیر وان اور عالم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔