بھرے بازارمیں نوجوان پرتشدد،ہوائی فائرنگ، ملزم فرار
کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)مسلح افراد نے نوجوان پر بھرے بازار میں تشددکرکے دھشت پھیلائی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ۔۔
پرانا امام بارگاہ چوک سرکلر روڈ پر نوجوان کاشف موبائل سنٹر کے باہر بیٹھا ہوا تھا ،اچانک ملزم رضوان عرف بلا ، ایوب ماچھی، عرفان عرف للی اور اسد شیخ وغیرہ اسلحہ لیکر آئے اور مارنا شروع کر دیا، دیگر دکاندار چھڑانے کیلئے آئے تو ملزموں نے فائرنگ کر دی ،جس سے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگئے ۔