لیسکو :اے ایم آئی سمارٹ میٹر کے ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا

لیسکو :اے ایم آئی سمارٹ میٹر کے ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا

لاہور ( اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو میں نئے کنکشن کے لئے اے ایم آئی سمارٹ میٹر کے ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا کر دیا گیا، فیس 33ہزار 500سے بڑھ کر 63ہزار 450روپے مقرر کر دی گئی۔

 کمپنی میں ڈیمانڈ نوٹس فیس میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے اضافی فیس کا اطلاق کر دیا گیا ، اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت کی وجہ سے فیس میں اضافہ کیا گیا ، لیسکو میں عام تھری فیز کے بجائے نئے کنکشن پر صرف سمارٹ میٹر نصب ہوں گے ،صارفین کو سمارٹ میٹر کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹس جمع کر انا ہو گا، سمارٹ میٹر نصب ہونے سے بجلی چوری اور اووربلنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں