صوبائی وزرا کی زیرصدارت نرسوں کے مسائل ،مطالبات بارے اجلاس

صوبائی وزرا کی زیرصدارت نرسوں کے مسائل ،مطالبات بارے اجلاس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے نرسز کو درپیش مسائل اور مطالبات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

 ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے مطالبات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزرا نے نرسنگ سیکٹر کی اپگریڈیشن کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے یقین دہانی کرائی نرسز کو درپیش مسائل اور مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ نرسنگ کا ایک علیحدہ کیڈر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں