کمشنر لاہور کا ننکانہ صاحب میں گورودوارہ جنم استھان کا دورہ

کمشنر لاہور کا ننکانہ صاحب میں گورودوارہ جنم استھان کا دورہ

ننکانہ صاحب(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ننکانہ صاحب کا دورہ کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرامز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

کمشنر لاہور نے گورودوارہ جنم استھان کا بھی دورہ کیا اور سکھ منتظمین سے ملاقات کی،کمشنر لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں شامل شہری ترقی کے پروگرامز پر عملدرآمد پر بریفنگ لی،ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ، ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس نے بریفنگ دی،اجلاس میں تمام انتظامی افسروں نے شرکت کی،کمشنر لاہور ڈویژن کو بابا گورونانک جنم دن تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیاکہ بابا گورونانک دیوجی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات 14 سے 16نومبر تک جاری رہیں گی،کمشنر لاہور نے کہا کہ بابا گورونانک کی جنم دن تقریبات میں کئی ممالک سے سکھ زائرین کی بڑی تعداد شرکت کریگی،ضلعی انتظامیہ جنم دن تقریبات و زائرین کو بہترین سہولیات فراہمی کا جامع پلان ترتیب دے ،کمشنر لاہور کو ڈی سی ننکانہ نے صاف ستھرا پنجاب،ترقیاتی سکیموں،تجاوزات کا خاتمہ و ماڈل ریڑھی بازاروں پر بریفنگ دی،کمشنر لاہور نے مین شاہراہ پر انسداد سموگ و شجرکاری مہم کے تحت پھلدار درخت بھی لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں