پنجاب فنی تعلیمی بورڈ میں ون ونڈو آپریشن کا افتتاح

 پنجاب فنی تعلیمی بورڈ میں ون ونڈو آپریشن کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میںون ونڈو آپریشن کا افتتاح اور کیو مینجمنٹ سسٹم کا مشاہدہ کیا اور بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے کہا پنجاب بھر سے اپنے کاموں کیلئے ٹیکنیکل بورڈ آنے والے طلبہ وطالبات کیلئے ون ونڈو آپریشن زبردست سہولت ہے۔ صوبائی وزیر نے درجہ چہارم کے ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر نے بورڈ کی اپ گریڈیشن کے عمل کو سراہا۔ چیئرپرسن بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر، سیکرٹری بورڈ، کنٹرولر امتحانات اور بورڈ کے دیگر افسر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں