اوکاڑہ:کاشتکارپرتشدد، کان کاٹنے میں ملوث 2ملزم گرفتار

اوکاڑہ:کاشتکارپرتشدد، کان کاٹنے میں ملوث 2ملزم گرفتار

اوکاڑہ،دیپالپور،بصیرپور(خبر نگار،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)بااثر افراد کا ٹھیکہ کی رقم لیٹ ملنے پر محنت کش کاشتکار پر مبینہ تشدد اورکان کاٹ دینے کا واقعہ، ڈی پی او راشد ہدایت کا سخت نوٹس بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

 اوکاڑہ کے قصبہ بصیرپور کے گاؤں مڑھا شریف میں بااثر ملزموں رضا اور فراز وغیرہ نے زمین کا ٹھیکہ لیٹ دینے پر ایک محنت کش کاشتکار محبوب کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا کان کاٹ ڈالا،پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوے مرکزی ملزم اسلم سمیت دو ملزموں کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزموں میں اسلم اور سرفراز شامل ہیں ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اوکاڑہ نے سخت نوٹس لیتے ہوے پولیس کو ملزموں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ،دیگر ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان جتنے بھی با اثر ہوں قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے ، وقوعہ میں ملوث ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں