پنجاب ریو نیو اتھارٹی:قصور ،شیخوپورہ میں بھی دفاتر فعال

پنجاب ریو نیو اتھارٹی:قصور ،شیخوپورہ میں بھی دفاتر فعال

لاہور( اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے مزید2اضلاع میں دفاترفعال کر دئیے ،پی آر اے نے 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پی آر اے نے قصور اور شیخوپورہ میں اپنے دفاتر آپریشنل کر دئیے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔چند ماہ پہلے ہی بہاولپور آفس بھی آپریشنل کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق انفورسمنٹ افسر عاقل سردار کو قصور اور عمر منیر کو شیخوپورہ کا چارج سونپا گیا ۔حکمت عملی کے تحت دیگر 9 اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ترجمان کے مطابق اتھارٹی وسائل بڑھانے کے لئے متحرک ہوگئی ہے ،نئے اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام سے ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم ہوسکے گی ، دیگر اضلاع میں دفاتر قائم ہونے سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ترجمان کے مطابق جلد ہی مری ، اوکاڑہ اور جہلم میں بھی پی آر اے کے دفاتر کھول دئیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں