پیپلزپارٹی کا پنجاب میں پارٹی پرچم لہراؤ مہم کا آغاز

پیپلزپارٹی کا پنجاب میں پارٹی پرچم لہراؤ مہم کا آغاز

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی پرچم لہراؤ مہم کا آغاز کر دیا ۔ مہم تمام ڈویژنز،اضلاع ،تحصیلوں ،ٹاؤنز میں 30نومبر تک جاری رہیگی۔۔۔

جس میں روزانہ کم از کم 10پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے گھروں پر پرچم لگائے جائینگے ۔اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے رحمن گارڈنز،ڈیفنس اور باگڑیاں میں پارٹی کارکنوں مہر صدیق،شرجیل یونس،الیاس شاہ اور مہر محمد عاشق کے گھروں پر پارٹی پرچم لہرائے ۔ حسن مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب میں پیپلز پارٹی پھر سے مضبوط ہو رہی ہے ۔ادھر پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر میاں محمد ایوب نے کہا احتجاج کرنے والی پی ٹی آئی حکومت کا کے پی میں بارھواں سال چل رہاہے لیکن عوام اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر زوالفقار بسرا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی تندرستی کی دعاکی۔ پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین نے کہا پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہے ۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا 3نومبر کو ایک آمر مشرف کی طرف سے آئین پر کاری ضرب لگانے کے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں