روہتاس قلعہ میوزیم کو دوبارہ کھول دیا گیا
لاہور (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آثار قدیمہ پنجاب نے روہتاس قلعہ میوزیم عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ میوزیم اب ایک نئے انداز میں زائرین کو روہتاس قلعہ کی ثقافتی اور فن تعمیراتی اہمیت کا تجربہ فراہم کرتا ہے جو یونیسکو عالمی ورثہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا میوزیم میں داخلہ تمام زائرین کے لئے مفت اور میوزیم کی جدید نمائشیں نایاب آثار قدیمہ کو پیش کرتی ہیں ۔