ڈویژنل کمرشل ریلوے کا رائیونڈ سٹیشن کا دورہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے موقع پر ریلوے سٹیشن پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل کے احکامات پر بہترین انتظامات کئے گئے۔
ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد نے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے رائیونڈ سٹیشن کا دورہ کیا ۔ اس کے علاوہ ڈی سی او ریلوے کی جانب سے ٹکٹوں کی بکنگ، ریزرویشن اور انکوائری کیلئے اضافی عملے کی تعیناتی سمیت دیگر سہولیات کو بھی یقینی بنایا گیا۔ سکیورٹی کے پیش نظر ریلوے پولیس کی اضافی تعیناتی سمیت سٹیشن پر سکیورٹی کیمرے بھی لگائے گئے ۔ علاوہ ازیں گرین لائن ٹرین کو ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 29 اکتوبر سے 11 نومبر تک رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت دی گئی ۔