وٹامن ڈی کا عالمی دن رواں ہفتے منایا جائیگا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ثمن رائے نے کہا وٹامن ڈی کا عالمی دن رواں ہفتے منایا جائے گا۔۔۔
جس کامقصد مجموعی صحت اور تندرستی کیلئے وٹامن ڈی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا انسانی جسم میں اس کی کمی سے آسٹیوپوروسس، ذیابیطس، دل کی بیماری ہوتی ہے ۔سورج کی روشنی، خوراک، اور سپلیمنٹس بنیادی ذرائع ہیں۔